• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا اور کہا ہے کہ حالیہ بھارتی عمل سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق مزید سلب ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جب دنیا کورونا کا مقابلہ کر رہی ہے، بھارت نے کشمیریوں کےلیے ڈومیسائل کے قانون میں تبدیلی کردی ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بی جے پی حکومت کے اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک مثال ہے، مقبوضہ کشمیر کے امور کو اندرونی قرار دینے کی رٹ جھوٹ کو سچ میں تبدیل نہیں کرسکتی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادیں متنازعہ علاقہ قراردیتی ہیں، جبکہ بھارت کا کوئی بھی عمل مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا جواز نہیں ہوسکتا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت ہندوتوا نظریات کو مسلط کرنا چاہتی ہے، جبکہ بھارت کا طاقت کا وحشیانہ استعمال کشمیری عوام کو ان کے مقصد سے نہیں ہٹاسکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت اور عوام کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین