• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی یاد رکھا جائے، چوہدری قربان

لوٹن (شہزاد علی) کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن کے کو آرڈی نیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے مہذب دنیا پر زور دیا ہے کورونا میں کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو بھی یاد رکھا جائے جو بھارت کے اس وقت کے متعصب حکمرانوں کے ہاتھوں تاریخ انسانیت کے طویل لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقی یافتہ ممالک میں گھر کے اندر کئی طرح کی حکومتی سہولیات کے باوجود چند دن یا چند ہفتوں کے سیلف آئسولیشن پر کتنی اذیت سے گزرنا پڑتا ہے تو مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ سال پانچ اگست سے جبری طور پر ریاستی لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ ان کی اذیت کا بھی احساس کیا جائے اور ان مظلوموں کے دکھوں کا مدوا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقوام عالم پر زور دیں گے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو درپیش صورت حال سے نجات دلانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں اور بھارت میں مذہب کے نام پر جاری جبر کو رکوائیں ۔
تازہ ترین