• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی قیادت کیلئے سر کیئر سٹارمر کا انتخاب بہتر ہے، کونسلر راجہ اسلم

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن بارو کونسل کےایگزیکٹیو کونسلر راجہ محمد اسلم خان نے لیبر پارٹی قیادت کے لیے سر کئیر سٹاممر کے نئے قائد منتخب ہونے کو پارٹی اور ملک کے لیے ایک نیک شگون قرار دیا ہے۔ اپنے تبصرہ میں انہوں نے کہا کہ اس سے لیبر پارٹی کے مورال کو بلند کرنے، پارٹی کو متحد کرنے میں مدد ملےگی ساتھ ہی امید ہے کہ ان کی قیادت میں پارٹی آئندہ ملک میں انتخاب جیتنے کی بہتر پوزیشن میں ہوگی ، کونسلر اسلم خان نے کئیر سٹارمر کی حمایت کی تھی انہوں نے کہا کہ کئیر ایک متوازن اپروچ کے حامل رہنما ہیں جس سے عمومی طور پر ملک کو بہتر قیادت میسر آئے گی اور اینجلا رینر جنہیں ڈپٹی لیڈر چن لیا گیا ہے وہ بھی ایک بہتر چوائس ثابت ہوں گی خیال رہے کہ لیبر پارٹی قیادت کے انتخابی مرحلہ کے بعد اب سر کئیر سٹیمر جیریمی کوربائین کی جگہ لیں گے۔
تازہ ترین