• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے، آصف جرال

پیرس (نمائندہ جنگ) جموں وکشمیر فورم فرانس کے صدر آصف جرال نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کوروناویرس کی عالمی وبا کے دوران بھی جاری ہیں اقوام متحدہ جس نے کوروناویرس کو عالمی وبا قرار دیا کو چاہئے کہ اس دوران بھارتی افواج کے مظالم کا بھی نوٹس لیں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں بھارتی قابض افواج نے 9 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں آج پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے جبکہ گزشتہ رات جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع میں 4نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا تھا۔ جنوبی کشمیر میں شہادتوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے جاری ہیں انہوں دنیا بھر کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ ان مظالم کو روکیں۔
تازہ ترین