• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، حبیب جنید ی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدشہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ،کیونکہ یہ عظیم قربانی پاکستان کے غریب عوام اور محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد میں دی گئی تھی یہ بات پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدراور سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنید ی نےسائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کراچی کے چیئر مین عالم علی اور مزدور رہنماوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ شہید قائد کو دی گئی پھانسی در حقیقت ایک قتل تھا جیسے وفاق دشمن قوتوں کی پشت پناہی حاصل تھی۔

تازہ ترین