• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارو بار جزوی طور پر کھولنے کی اجازت دی جائے ،شاہ عبد الحق قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری، مولانا ابرار احمد رحمانی ،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری مفتی بلال قادری ،علامہ ناصر خان ترابی ،مولانا الطاف قادری ،علامہ کامران قادری،غفرا ن احمد نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ طویل ہوتے لاک ڈاون کی وجہ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے متوسط طبقے کی جمع پونجی بھی ختم ہونے پرہے ۔ اگر جزوی طور پر کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے تو صورتحال میں بہتری ممکن ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا نے دنیا کو شدید بحران سے دوچار کر رکھاہے پاکستان میں بھی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ ملک میں لاک ڈاون اور کاروباری سرگرمیوں کی بندش کی وجہ سے کم آمدنی والا نوکری پیشہ محنت کش مزدور طبقہ شدیدپریشانی کا شکار ہے غریب عوام کےلئے ضروریاتِ زندگی کا حصول مشکل ہو گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے غربا کی کوئی امداد نظر نہیں آ رہی ۔ حکومت سندھ اور وفاق وعدے کے مطابق متاثرین کورونا کو فی الفور راشن دینے کا آغاز کرے ۔
تازہ ترین