• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ارب پتی شخص کا نیویارک کو وینٹی لیٹر و طبی آلات کا تحفہ

نیویارک (جنگ نیوز) چین کی آن لائن سپر مارکیٹ کمپنی علی بابا کے شریک بانی اور امریکا کی باسکٹ بال ٹیم نیٹس کے مالک و ارب پتی چینی شخص جوزف تسائی اور ان کی اہلیہ کلارا وو تسائی نے کورونا وائرس سے دنیا کے سب سے متاثرہ شہر نیویارک کو طبی آلات عطیہ کردیے۔خیال رہے کہ آن لائن سپر مارکیٹ کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما نے بھی پاکستان سمیت دیگر ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی آلات کی امداد دی تھی۔نہ صرف علی بابا بلکہ چین کی صوبائی حکومتوں اور مرکزی حکومت نے بھی متعدد ممالک کی مدد کرتے ہوئے کئی ممالک کو طبی آلات بھجوائے ہیں۔

تازہ ترین