• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ عالمی وبا کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے، صدر کشمیر فورم فرانس

پیرس (رضا چوہدری/ نمائندہ جنگ ) جموں وکشمیر فورم فرانس کے صدر آصف جرال نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باوجود بھی بھارتی مظالم جاری ہیں، اقوام متحدہ بھارتی افواج کے مظالم کا بھی نوٹس لے، جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں بھارتی قابض افواج نے 9کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔ کشمیری سراپا احتجاج ہیں، انہوں دنیا بھر کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ ان مظالم کو روکیں۔

تازہ ترین