• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب،مساجد میں پانچ افرادنماز تراویح اداکرینگے،سیکریٹری اوقاف

لاہور(آئی این پی) پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور خدشات کے پیش نظر شب برأت اور نماز تراویح سے متعلق مراسلہ جاری کردیا سیکرٹری اوقاف ارشاد احمد نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مراسلہ بھجوا دیا، مراسلے کے مطابق مساجد میں پانچ افراد نماز تراویح ادا کریں گے، شب برأت پر بھی گھروں میں رہ کر عبادات کی جائیں،وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی اورخطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت دیگر مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
تازہ ترین