• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام آدمی تک ریلیف پہنچانے کیلئےعملی اقدامات کئے جائیں،ذکر اللہ مجاہد

لاہور( نمائندہ خصوصی ) سر پر ست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر فاؤنڈیشن لاہور کے ذریعے 25 خواجہ سراؤں میں 15 دن کا راشن اور اینٹی کورونا سامان فراہم کیا گیا ہے۔خواجہ سرا ء معاشرے کا محروم طبقہ جنہیں نظر انداز کرنے کی بجائے ان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام خواجہ سراؤں کو راشن تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد،صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف، صوفی محمد اکرام، اے ڈی کاشف، مون سمیت خواجہ سراؤں کی بڑی تعدا د میں شرکت۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا ریلیف پیکیجز کے ثمرات بھی دیہاڑی دار اور عام آدمی تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ کورونا کے خاتمے کیلئے اختلافات سے بالا تر ہو کر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن اپنی خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ٹیم حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گلی محلوں میں 700 سے زائد الخدمت کمیٹیاں گھر گھر اینٹی کورونا سامان اور راشن کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
تازہ ترین