• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخیر حضرات مستحق افراد کی امداد یقینی بنائیں‘ ، سید سلیم اختر ایڈووکیٹ

کوئٹہ (پ ر ) سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید سلیم اختر ایڈووکیٹ کی جانب سے کرونا کے باعث لاک ڈائون سے متاثر مستحق افراد میں اپنے مدد آپ کے تحت راشن تقسیم کیا گیا اس موقع پر ملک عمران خان کاکڑ بھی موجود تھے سید سلیم اختر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں مستحق افراد کاہر ممکن ساتھ دینگے انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں غریب عوام کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ اس وقت مکمل لاک ڈاؤن ہے اور روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کرنے والوں سمیت پرائیویٹ اداروں دکانوں اورہوٹلز میں کام کرنے والے لوگ بیروزگار ہیں جس کے باعث انہیں معاشی مشکلات کاسامنا ہے ۔
تازہ ترین