آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دپیکا کی پلے لسٹ میں کون سا پاکستانی گانا شامل ہے؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے اپنے پسندیدہ گانوں کی پلے لِسٹ شئیر کردی جس نے پاکستان میں موجود ان کے پرستاروں کو حیران کردیا۔

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر سب ہی اپنے اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، ایسے میں لوگ وقت گزاری کے لیے مختلف مصروفیات اپنا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے شیئر کررہے ہیں تاکہ دوسرے بھی اس سے آئیڈیا لے سکیں۔

دنیا بھر کی مشہور و معروف شخصیات بھی سوشل میڈیا پر کچھ زیادہ ہی فعال ہیں، جس سے مداحوں کو ان کی پسند اور نا پسند کے بارے میں صحیح سے جاننے کا موقع بھی مل رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بالی ووڈ کی باربی ڈول دپیکا نے اپنی اسٹوری میں گانوں کی وہ فہرست شیئر کی جو وہ خود ساختہ تنہائی اختیار کئے ہوئے سننے کو ترجیح دیتی ہیں۔

دپیکا کی جانب سے شیئر کی گئی فہرست نے پاکستانی مداحوں کو حیران کردیا کہ ان کی فہرست میں کوک اسٹوڈیو کا بھی ایک گانا شامل تھا۔

کوک اسٹوڈیو کے ساتویں سیزن میں شامل عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی آواز میں امیر خسرو کا صوفی کلام ‘چھاپ تلک سب چھین لی‘ دپیکا کے بہترین گانوں میں شامل ہے۔

دپیکا کی مذکورہ اسٹوری کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ دپیکا میوزک کے معاملے میں خاصی باذوق واقع ہوئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید