• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’وباجلد پیچھا چھوڑنے والی نہیں‘ گورنر پنجاب

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وباجلد پیچھا چھوڑنے والی نہیں،ڈاکٹروں اورمیڈیاکی مددکےبغیرکامیابی ممکن نہیں۔

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نےیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزآمد پر اینٹی سیپٹک ٹنل کا افتتاح کردیا، انہوں نےیو ایچ ایس ٹیلی میڈیسن سینٹر کا بھی دورہ کیا ۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن سے متعلق پاکستان دنیا میں رول ماڈل ہے، اب تک 7 ہزار ڈاکٹر ٹیلی میڈیسن سینٹرزپر رضاکارانہ رجسٹر ہو چکے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک سے بچانا ہے۔کل سے ٹیلی راشن ہیلپ لائن بھی قائم کر رہے ہیں، ایک ارب کی لاگت سے 3 لاکھ افراد کو راشن مہیا کررہے ہیں۔

یو ایچ ایس کے زیراہتمام کورونا پر نیشنل ڈرگ ٹرائل ’پروٹیکٹ‘ لانچ کردیا گیا تقریب سے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ریسرچ کورونا پر اب تک ہونے والی سب سے بڑی ریسرچ ہے جو 550 مریضوں پر کی جارہی ہے،روزانہ 9 ہزار سے زائد کٹس تیار کرارہے ہیں، ریسرچ کے نتائج اور سفارشات پر پنجاب اور وفاقی حکومت عملدرآمد کرائے گی۔

تازہ ترین