وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ صرف حکومت موجودہ حالات کا مقابلہ نہیں کرسکتی، عوام سے درخواست ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ سے تعاون کریں
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ پولیس لائن میں آنے کا مقصد جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اسلام آباد پولیس کو بھی ماسک فرام کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اسلام آباد پولیس اور رینجرزکے انتظامات قابل تحسین ہیں، پولیس کے جوانوں کا تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کے عطیات احسن اقدام ہے۔
شہزاد اکبر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے تاجر کمیونٹی نے بھی موثر کردار ادا کیا ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم آفس کے باہر اشتہاری ملزم کیا خودکشی کے حوالے سے انکوائری رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد ہی ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔