پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 55 افراد کو گرفتار کرلیا ۔
انتظامیہ نے دفعہ 144 کی پابندی کے باوجود بلا ضرورت گھومنے پر 55 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ، بورڈ بازار، صدر، خیبر بازار میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدر کے علاقے سے 3 بینکس، شعبہ بازار میں 2 بینکس رش ہونے پر سیل کیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بینک منیجرز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے تھے، جبکہ بینک کے باہر لمبی قطاریں بنی ہوئی تھیں۔