• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی یورپ کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تقریب

لندن (پ ر ) قائدعوام، فخر ایشیا اور بانی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اکتالیسویں برسی کی تقریبات دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے منسوخ تھیں لیکن پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے گھروں پر رہ کر قرآن خوانی اوران کی روح کے ثواب کیلئے دعائے کیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی یورپ نے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئےسوشل میڈیا پر براہ راست برسی کا انعقاد اور انتظام کیا جس کی سربراہی صدر پاکستان پیپلزپارٹی یورپ ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے کی جب کہ میزبانی کے فرائض قائمقام صدر پیپلزپارٹی یورپ ابرار میر نے انجام دئیے۔ ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو اور شہید کارکنان کیلئے دعا کی اور کہا کہ آج پہلی بار برسی نہ منانےپردل بوجھل تھا لیکن پیپلزپارٹی یورپ نے پھر بھی اپنی کوشش سےبراہ راست پروگرام کردیا ۔ ابرار میر قائمقام صدر نے میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے شہید بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرکے ثابت کردیا کہ بھٹو کا نام تب و تاب جاودانہ ہے اور تاقیامت رہے گا۔ پیپلزپارٹی یورپ کے عہدیداران حافظ رزاق، خورشید بخاری، چوہدری رحمت اللہ، ساجد گوندل، طارق جاوید، راجہ طاہر، ماجد بانیاں ، فرخ سلطان عباسی نےبھی خطاب کیا۔ صدر پیپلزپارٹی جرمنی سید زاہد عباس شاہ، صدر پیپلزپارٹی اسپین چوہدری اشتیاق حسین، صدر پیپلزپارٹی یونان شبیر دھامہ، سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی فرانس پرویز صدیقی اور سابق جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی جاپان شاہد مجید نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی جب کہ پیپلزپارٹی برطانیہ کے عہدیداران جنرل سیکرٹری جنرل اظہر بڑالوی، سینئر نائب صدرخواجہ کلیم، صدر گریٹر لندن میاں سلیم، چیئرمین فیڈرل کونسل میاں افضل خالد، صدر ویمن ونگ انجم جرال، نائب صدر چوہدری ندیم قیصر، صدر نارتھ زون ظفر حسین، صدر یارکشائر صغیر پوٹھی، جنرل سیکرٹری ویمن ونگ سمیعہ علی، کوآرڈینیٹر مائینارٹی گریٹر لندن ایستھر داس، صدر پیٹر برا چوہدری مقبول حسین، ممبر فیڈرل کونسل چوہدری امین، جوائنٹ سیکرٹری گریٹر لندن چوہدری نثار، نائب صدر پیپلزپارٹی یوتھ محمد آفتاب اور نائب صدر پیپلزیوتھ رمیز جٹ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ عہدیداران اور رہنماؤں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تجدید عہد کیا اور ان کے فلسفے کی روشنی میں نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کے پسے ہوئے طبقے کی خدمت کرنے عزم کیا۔
تازہ ترین