آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بارسلونا میں فجر نواب اور توصیف چیمہ کی جانب سے راشن کی تقسیم

بارسلونا (جواد چیمہ) بارسلونا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ کورونا نے کمر توڑدی توایسے میں بارسلونا میں مقیم پاکستانی مخیر حضرات ناصرف اپنی کمیونٹی بلکہ قومیتیوں سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ان میں ایک نمایاں نام چوہدری فجر نواب چیمہ اور چوہدری توصیف چیمہ کا ہے۔ گزشتہ 22 دنوں میں وہ 300 گھرانوں کو 15 دن کا راشن مہیا کر چکے ہیں اور ایک ہزار گھرانوں تک راشن پہنچانا چاہتے ہیں جو ان کے گودام میں تیار پڑا ہے۔ چوہدری فجر نواب چیمہ نے بتایا کہ وہ یہ سامان اللہ کی راہ میں انسانوں کی خدمت کے لئے دے رہے ہیںاور اس کا اجر بھی اللہ سے ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز میاں عامر رضا، چوہدری عاصم گوندل اور دیگر شامل ہیں نے اہم کردار ادا کیا ہے اور مجبور لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچا رہے ہیں۔ ان کے علاوہ ہماری گاڑیاں بھی جن علاقوں میں سامان ڈلیور کرنے جاتی ہیں ادھر اگر کسی نے کال کی ہو تو وہ بھی راشن پہنچا دیتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید