• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر سید ذیشان حیدر کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل) ڈاکٹر سید سبطین حادی نے روز نامہ جنگ لندن سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن کے سپاہی ڈاکٹر سید ذیشان حیدر لندن کے کوئین ہسپتال میں جان کی بازی ہارگئے ہیں ۔ اس سے پہلے بھی ڈاکٹرزاور نرسس بھی اپنی ڈیوٹی انجام دیتے جاں بحق ہوئے ہیں ، کروانا وائرس کی وبا برطانیہ میں ہلاکتوں کا سلسلہ تیزہوا ہے جبکہ متاثرین میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ڈاکٹر سید ذیشان حیدر 1964 برطانیہ آئے تھے مرحوم کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔ڈاکٹر ذیشان حیدر شعبہ کی میڈیکل NHSمیں 47سال انسانی خدمات ہیں وہ دو ہفتے قبل کورونا کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے۔ 
تازہ ترین