• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا بحرا ن پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے، انکل احسن خان

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن کے فارماسسٹ احسن خان المعروف انکل خان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کنزرویٹیو گورنمنٹ اور لیبر پارٹی اپوزیشن نے کمال یکجہتی دکھائی، اسی طرح کے جذبے کی پاکستان میں بھی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ پاکستان کی پی ٹی آئی کی حکومت نئی ہے اور اسے سیکھنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نبردآزماہونے کے لیے ملک کی تمام سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں کو قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے گورنمنٹ اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کرنے کی روایت پر عمل کرے اور اس اہم معاملہ پر ہر کوئی پوائنٹ سکورنگ کے بجائے قوم کو اس بحران سے نکالنے کی سعی کرے۔
تازہ ترین