گوادر(نامہ نگار)کورونا وائرس ایمرجنسی کے دوران صوبائی حکومت کے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے احکامات کی خلاف ورزی پر پولیس نے متعدد مساجد کے خطیبوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔یہ مقدمہ گوادر شہر سے 25کلومیٹر دور نواحی ساحلی بستی سر بندن میں خلاف ورزی پر پو لیس تھانہ گوادر میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں چار خطیبوں کو نامزد کیا گیا ہے جس میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن بھی شامل ہیں۔پو لیس نے ایف آئی آر میں الزام لگایا کہ واضح ہدایات اور احکامات دینے کے باوجودمساجد کے خطیبوں نے بڑے اجتماعات منعقد کرکے نماز کی امامت کی۔