• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ،نجی اسکولوں کی فیس 20 فیصد کم کرنے کا اعلان

پنجاب ،نجی اسکولوں کی فیس 20 فیصد کم کرنے کا اعلان 


لاہور(نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نجی اسکولوں کی فیس 20فیصد کم کرنے کا اعلان کر دیا۔سینٹرل پی سی آر لیب کے دورے کے بعد پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے کمیٹی روم میں میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران پنجاب کے نجی اسکول فیس 20فیصد کم اور ماہانہ بنیاد پر وصول کرینگے،کوئی نجی سکول یکمشت ایک ماہ سے زائد فیس وصول نہیں کرے گا،نجی سکول اساتذہ و دیگر عملے کو ملازمت سے فارغ نہیں کرسکیں گے-انہوں نے کہا کہ نجی سکولوں کے اساتذہ اور دیگر عملے کی ملازمتوں کو تحفظ دیا جائے گا اور اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے -

تازہ ترین