• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے چار قرنطینہ سنٹرز میں 20اپریل تک ڈیوٹی کیلئےسٹاف تعینات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزارت صحت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم چار قرنطینہ سنٹرز میں 5 سے 20 اپریل تک ڈیوٹی دینے کے لیے 12 ڈاکٹرز، 12 سٹاف نرس اور 12 جونیئر سٹاف تعینات کر دیئے ۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر، مارگلہ ہوٹل، رمادا ہوٹل اور اٹلس ہوٹل میں قائم قرنطینہ سنٹروں میں صبح، شام اور رات کی شفٹ میں ایک ڈاکٹر، سٹاف نرس اور ٹیکنیشن یا فزیو ڈیوٹی انجام دے گا۔
تازہ ترین