• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آواران کے سب انجینئرز کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹس لیا جائے ٗڈپلومہ انجینئرزفیڈریشن

کوئٹہ(پ ر)پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صوبائی صدر حاجی نور زمان کاکڑ صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ابراہیم زہری نائب صدر کریم بلوچ جوائنٹ سیکرٹری اسلم کھیتران اور فنانس سیکرٹری سالم بلوچ نے مشترکہ بیان میں سیکرٹری مواصلات نور امین نے مطالبہ کیا ہے کہ آواران کے سب انجینئرز کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فوری نوٹس لیا جائےکیونکہ ریٹکنگ ایکسیئن نے سب انجینئرز کی پہلے ہی تنخواہوں سے کٹوتی کی ہے جبکہ اب سب انجینئرز کی تنخواہیں بند کر دی ہیں عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف ورزی ہے انہوںنے کہا کہ عدالت کا فیصلہ ہے کہ کسی بھی ملازم کی تنخواہ کو بند نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ آواران کے سب انجینئرز کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا نوٹس لیکر انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جائے ریٹنگ چارج کے حوالے سے بھی واضح احکامات ہیں جس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا کیونکہ جونیئر کو سینئر پوسٹ پر تعینات نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی ایکٹنگ چارج دیا جاسکتا ہےسیکرٹری مواصلات صورتحال کا نوٹس لیں بصورت دیگر محکمہ مواصلات کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
تازہ ترین