• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 4 ہزار 4 ہو گئی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 5 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کل اموات کی مجموعی تعداد 55 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے سندھ میں 18، خیبر پختون خوا میں17، پنجاب میں 15، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک، ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

ملک میں اب تک کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والےکل 4 ہزار 4 کیسز میں سے پنجاب میں 2 ہزار 4، سندھ میں 986، خیبر پختون خوا میں 500، گلگت بلتستان میں 211، بلوچستان میں 202، اسلام آباد میں 83 اور آزاد جموں و کشمیر میں 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 429 ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں اس وائرس کے 59 فیصد کیسز باہر سے آئے لوگوں کے ہیں۔

کراچی میں ایک اور فرنٹ لائن ہیروکورونا سے جنگ میں جان کی بازی ہار گیا، ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے خود شکار ہوئے اور دنیا سے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: اسلام آباد میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

ڈاکٹر عبدالقادر کو کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر انڈس اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ڈاکٹر عبدالقادر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق صدر تھے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے، پمز اسپتال میں 24 دن تک وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج رہنے والی مریضہ جان کی بازی ہار گئی، خاتون 12مارچ کو برطانیہ سے وطن واپس پہنچی تھیں۔

تازہ ترین