• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست مخالف تقریر کرنے والے طالبعلم کی ضمانت منظور

ریاست مخالف تقریرکے الزام میں زیر حراست طالبعلم عالمگیرخان کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی امین نے دو صفحات پر مشتمل طالبعلم عالمگیرخان کی ضمانت کا تحریر ی فیصلہ دیتے ہوئے عالمگیر خان کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب میں ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا بنیادی حق آئین میں دیا گیا ہے، آزادی اظہار رائے آئین میں بعض پابندیوں کےساتھ مشروط ہے جبکہ عالمگیر خان نے پابندیوں کی خلاف ورزی کی یا نہیں، فیصلہ ٹرائل میں ہوگا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ریاست کو شہریوں کی جانب سے تنقید برداشت کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ عالمگیر خان کے خلاف لاہور میں ایک ریلی کے دوران ریاست مخالف تقریر کا مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین