• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت، کوروناایمرجنسی فنڈ کی تمام تفصیلات پبلک کر دیں

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تفصیلات پبلک کر دیں گئیں ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر سےکوئی بھی شہری گھر بیٹھے سندھ کورونا ایمرجنسی فنڈ کی تمام تفصیلات جان سکتا ہے، کورونا ایمرجنسی فنڈ سے متعلق تمام معلومات محکمہ خزانہ سندھ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئیں ہیں ۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کورونا ایمرجنسی فنڈ میں آنے والے عطیات اور اخراجات کی تفصیل ویب سائٹ پر موجود ہوگی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ حکومت ایک ایک پیسے کا حساب دینے کی مجاز ہے اور کورونا ایمرجنسی فنڈ کے استعمال میں شفافیت کو برقرار رکھا گیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ قوم کا ایک پیسہ بھی غلط جگہ استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین