• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے کئی شہروں میں کورونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ ملک بھر میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 700 تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ سے زائد ہے۔

امریکا میں گزشتہ روز وائرس سے 1400 سے زیادہ افراد کی موت ہوئی۔ صرف ریاست نیویارک میں 731 افراد جان سے گئے۔ نیویارک میں پانچ ہزار آٹھ سے زائد اموات کے بعد صورت حال اتنی بگڑ گئی ہے کہ انتظامیہ نے پارکس میں دس دس تابوت ایک ساتھ دفن کرنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں صحت کے شعبے سے وابستہ افراد نے مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین