• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، ایک روزہ مندی کے بعد دوبارہ تیزی، 652 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ، ایک روزہ مندی کے بعد دوبارہ تیزی، 652 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرکاری مالیاتی اداروں اور انسٹی ٹیوشنز کی سر گرمی کے باعث منگل کو مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 652پوائنٹس کے اضافے سے31ہزار کی حد عبور کرتے ہوئے 31231.55پوائنٹس پر آگیا، سرمایہ کاری مالیت 113 ارب47کروڑ6لاکھ روپے بڑھ گئی ، 64.17 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری حجم پیرکی نسبت 25.95فیصدکم رہا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو مالیاتی اداروں ،میوچل افندز اور بروکریج ہاؤسز کی جانب سے خریداری کے نتیجے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور دن بھرتیزی کا رجحان غالب رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 652.40 پوائنٹس کے اضافے سے31231.55 پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس بھی 339.79پوائنٹس کے اضافے سے 13865.80 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 424.70 پوائنٹس کے اضافے سے 22446.92پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر335کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے215کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ100کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت1کھرب 13رب47کروڑ6لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر59کھرب 97ارب 36کروڑ27لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے منگل کو کاروباری حجم 17کروڑ27لاکھ69ہزار شیئرز رہا جوپیر کے مقابلے میں6کروڑ 5لاکھ 59ہزار شیئرزکم ہے۔ گزشتہ روزقیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت292روپے کے اضافے سے7100روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت71.99روپے اضافے سے 1748.99 روپے ہوگئی ۔

تازہ ترین