• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق برازیلین فٹبالر رونالڈینو گھر میں نظر بند

سابق برازیلین فٹبالر رونالڈینو  کو گھر میں نظر بند کردیا گیا، اُنہیں جعلی پاسپورٹ رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سابق برازیلین فٹبالر رونالڈینو کوپیرا گوئے سے ضمانت پر رہائی تو مل گئی لیکن انہیں گھر میں نظر بند کردیا گیا۔

رونالڈینو اور ان کے بھائی کو پیراگوئے کا جعلی پاسپورٹ رکھنے پر 6 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پیراگوئے کی عدالت نے ایک اعشاریہ 6 ملین ڈالرز کے عوض دونوں کی ضمانت تو منظور کرلی لیکن تحقیقات جاری رہنے تک ملک چھوڑنے پر پابندی لگادی۔

تازہ ترین