کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ صحت نے سندھ کے تمام اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور ڈائریکٹرز سے حفاظتی کٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔
اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی کا کہنا ہے کہ امریکا نے پھر سلامتی کونسل کا غلط استعمال کر کے ایران کے خلاف جھوٹ پھیلایا۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران میں ممکنہ نئی جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا ہے کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے لیے صرف چند دن باقی ہیں، ورنہ امریکا دوبارہ فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔
سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 358 رنز بنا سکی۔
دوحہ پر ہوئے اسرائیلی حملے اور تہران میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنانے کے لیے ایک ہی طرز کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔
مغربی آسٹریلیا میں ایک کسان سپر مارکیٹ سے خریدے ہوئے سلاد میں زندہ مینڈک دیکھ کر دنگ رہ گیا۔
سیشن عدالت جنوبی میں منشیات فروش انمول عرف پنکی اور اس کے شریک ملزمان کے خلاف گارڈن تھانے میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ڈیموکریٹ رہنماؤں نے اس فیصلے کو اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اہلکار ماضی میں انمول کا سہولت کار رہا اور وہ مبینہ طور پر بھاری رقوم بٹورتا رہا۔
سہیل سخی نیپالی وقت کے مطابق رات سوا 12 بجے کینچنجونگا کے ٹاپ پر پہنچے۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ فخر زمان اور صائم ایوب انجریز کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
مشرقِ وسطیٰ جنگ کے خاتمے سے توانائی سپلائی کے استحکام میں مدد ملے گی: شی جن پنگ
اسرائیلی فورسز نے غزہ جانے والے عالمی صمود فلوٹیلا میں شامل تمام کشتیوں کو روک لیا۔
اس سال مسجدِ نمرہ سے خطبۂ حج امامِ مسجدِ نبوی ﷺ علی عبد الرحمٰن الحذیفی دیں گے۔
امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس سیٹھ مولٹن (Seth Moulton) نے ایران جنگ کے معاملے پر انتہائی چھبتے سوالات کی بارش کرکے سینٹرل کمان کے کمانڈر ایڈمرل کُوپر کو لاجواب کردیا۔
پچیس ویں بار چین کا سرکاری دورہ کرنیوالے صدر پوتن کا کہنا ہے کہ روس چین تعلقات حقیقی معنوں میں غیرمعمولی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
کانگو میں ایبولا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مزید 26 ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 131 ہوگئی۔