• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا آزمائش ہے، ﷲ سے معافی طلب کی جائے، علامہ رضی جعفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ﷲ کا عذاب نہیں بلکہ ایک آزمائش ہے، تمام عالم اسلام کو چاہئیے کہ وہ اس آزمائش سے ﷲ تعالیٰ کاذکر خیر کرتے ہوئے گزرے۔اس دوران ہم سب کوچائیے کہ اپنی گزری ہوئی زندگی کا جائزہ لیں کہ اس دوران کون کون سی غلطیاں ہم سے ہوئی ہیں اُس کی پروردگار سے معافی طلب کریں اسلام عدل و انصاف کی نوید ہے پوری کائنات عدل ہی پر استوار ہے انبیاء و مرسلین کا مقصد حیات عدل و انصاف کا قیام رہا ہے چنانچہ صحف الہامی ،کتب آسمانی حتیٰ کہ ادیان و مذاہب عالم اور پسندیدہ ترین دین و شریعت اسلام نے ایک ایسے مسیحا کی بات کی ہے اور اس کے ظہور کی نوید دی ہے کہ جب وہ تشریف لائے گا تو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جب وہ ظلم وجور سے بھر چکی ہوگی۔

تازہ ترین