آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دہشتگردی مقدمات کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے چھوٹو گینگ کے زیرحراست ملزمان کو چھڑوانے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر تیرہ اپریل کو پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ درخواست دائر کرنے والے ملزمان محمد رئیس اور بلال احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے تھانہ مری میں دہشتگردی سمیت مختلف الزامات کے تحت درج مقدمہ میں ملوث ملزمان کو عدالت سے واپس لانے والی پولیس پارٹی پر حملہ کر کے فرار کروایا تھا۔ عدالت نے تھانہ مری میں درج قتل اور دہشتگردی کیس کے ملزمان ثومان عظمت وغیرہ اور تھانہ صدر جہلم میں درج اغوا ءبرائے تاوان کیس کے ملزمان عمران وغیرہ کے مقدمات کی سماعت ضروری کارروائی کے بعد بائیس اپریل تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد سے مزید