• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے کروڑوں روپے کی منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش پر گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ 47سالہ محلہ گوڑھا منڈی بہائوالدین کے رہائشی زاہد حسین کو اے این ایف نے گزشتہ سال سترہ مئی کو جہاز کے اندر سے گرفتار کر کے دس کلو 354گرام ہیروئن برآمد کی تھی۔ مانچسٹر جانے والا منشیات سمگلر اپنے بیگ میں ہیروئن چھپا کر جہاز تک پہنچ گیا تھا لیکن شک گزرنے پر اے ایس ایف نے اے این ایف کو اطلاع دی جس پر ملزم پکڑا گیا۔
تازہ ترین