• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کے خاندان نے ملک اور صحافت کی خدمت کی ہے، غلام بلور

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، میر صاحب کے خاندان نے قوم، ملک اور صحافت کی بڑی خدمت کی ہے۔

ایک بیان میں غلام احمد بلور نے کہا کہ میرشکیل الرحمٰن نے سیکڑوں خاندانوں کو روزگار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرشکیل الرحمٰن کو نقصان پہنچانا ان کے ادارے کے ملازمین کے خاندانوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

رہنما اے این پی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ میڈیا کے تمام بقایاجات فوری ادا کرے۔

تازہ ترین