آپ آف لائن ہیں
پیر 9؍ شوال المکرم 1441ھ یکم جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

برطانوی وزیر اعظم ICU سے وارڈ میں شفٹ


کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو طبیعت بہتر ہونے پر انتہائی نگہداشت یونٹ سے واپس وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ تاہم اب بھی ان کا سخت نگرانی میں علاج جاری ہے۔

وزیر اعظم آفس کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز بورس جانسن کی طبیعت سے متعلق سخت مانیٹرنگ کریں گے کیونکہ وہ صحت یابی کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے برطانوی وزیر اعظم کو وارڈ میں شفٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب یہ خبر  سننا چاہتے تھے۔

امریکی صدر نے بھی برطانوی وزیر اعظم کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بورس جانسن کو تیز بخار اور کھانسی کی شکایت پر گزشتہ اتوار کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں پیر کو آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا تھا۔ 55 سالہ برطانوی وزیر اعظم کا 2 ہفتے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید