• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسٹک کرکٹرز گزشتہ جولائی اور اگست کی تنخواہ سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک ڈائریکٹر کی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کے کھلاڑیوں کو گذشتہ سال جولائی اور اگست کی تنخواہ ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے لیکن ابھی تک دو ماہ کی تنخواہیں کرکٹرز کو نہیں مل سکی ہیں۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال نئے آئین پر عمل درآمد کے بعد ستمبر سے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن ٹائپنگ کی غلطی سے یہ کنٹریکٹ جولائی سے دینے کا کہا گیا تھا ۔ پی سی بی حکام کی اس جانب توجہ دلائی دی گئی توانہوں نے ٹائپنگ کی غلطی مان کر دو ماہ کے پیسے بھی کھلاڑیوں کو دینے کا وعدہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ابھی تک ادائیگی نہیں ہوسکی ہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو ہرماہ تنخواہیں باقاعدگی سے ادا کی جارہی ہے اور دو ماہ کی تنخواہیں بھی دے دی جائیں گی ۔ یہ سب کچھ غلطی کی بناء پر ہوا تھا لیکن ہم اپنے ڈائریکٹر کی غلطی مان کر پیسے دینے کو تیار ہیں۔

تازہ ترین