• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سیشن جج راجہ قمر الزمان نے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کا چارج سنبھال کر باقاعدہ مقدمات کی سماعت بھی کی، عدالت نے تھانہ سول لائن کے علاقہ میں سب انسپکٹر ارشد ملک اور پٹواری سمیت تین افراد کو قتل کرنے کے الزام میں شناخت پریڈ کیلئے گرفتار خیر محمد عرف عابد پٹھان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23اپریل تک توسیع کر دی۔ تفتیشی افسر نے گزشتہ روز عدالت کو بتایا کہ بوجہ کورونا وائرس شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہیں ہوا جس پر عدالت نے 23اپریل تک کا وقت دیدیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ غیر سے تعلق رکھنے والا ملزم اجرتی قاتل بتایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں عدالت نے اسی کیس میں ملوث ہارلے سٹریٹ کے رہائشی وکیل دانش افتخار کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر باقاعدہ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے سماعت 9مئی تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین