• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 96 ہزار 791 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، 16 لاکھ 15 ہزار 49 افراد اب تک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے 11 لاکھ 55 ہزار 720مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 49 ہزار 123مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 62 ہزار 538 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 697 ہو گئی ہے، جب کہ 4 لاکھ 68 ہزار 895 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

اٹلی میں 18 ہزار 279، اسپین میں 15 ہزار 843، فرانس میں12 ہزار 210، برطانیہ میں 7 ہزار 978، نیدرلینڈز میں 2 ہزار 396، جرمنی میں 2 ہزار 607، بیلجیئم میں 3 ہزار 19، چین میں 3 ہزار 336 اور ایران میں 4 ہزار 110 افراد اب تک کورونا وائر س سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 700 ہو گئی جبکہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 68 ہو چکی ہیں۔

دنیا بھر میں کسی بھی شہر میں کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکی ریاست نیویارک میں ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: سعودی شاہی خاندان کے 150افراد کورونا کا شکار

نیویارک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 504 ہو گئی ہے، جمعرات کو نیویارک میں مزید 800 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد وہاں کُل ہلاکتیں 7 ہزار 67 ہو گئیں۔

ریاست کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے جیسے اقدامات سے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔

ادھر برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے باہر آگئے ہیں، ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق بورس جانسن مکمل صحت یاب ہونے تک اسپتال میں ہی رہیں گے۔

تازہ ترین