احساس کفالت پروگرام کے تحت پشاور میں امدادی رقوم کی ادائیگی دوسرے روز بھی جاری ہے، تاہم بیشتر مقامات پر سماجی فاصلہ کی پابندی نہیں کی گئی۔
پشاور میں احساس کفالت پروگرام کی امدادی رقوم کی وصولی کے لیے آنے والی خواتین چاہتی ہیں کہ جلد سے جلد ان کو رقم ملے اور یہ اپنے گھروں کو واپس لوٹیں۔
کوروناوائرس خدشات کے حوالے سے سماجی فاصلہ کی پابندی لازمی ہے تاہم مجال ہے جو ان کے کان پر جوں تک رینگے۔
پولیس کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرانے کی کوشش کررہی ہے بعض مقامات پر متاثرین سماجی فاصلے کی ہدایت پر عمل کررہے ہیں تاہم بیشتر مقامات پر متاثرین پولیس کی بات ماننے کو تیار نہیں ہیں۔
احساس کفالت پروگرام کے تحت شہر میں 23 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو بارہ، بارہ ہزار روپے ادا کیے جارہے ہیں۔
امداد لینے والوں کی ایک ہی خواہش ہے کہ ان کو رقم کی ادائیگی جلد ہو تاکہ ان کے معاشی مسائل کا حل ممکن ہو۔