• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرزکا کورونا وائرس سے بچائو کیلئےخریدا گیا حفاظتی سامان کوئٹہ پہنچ گیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹرز کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت خریدا گیا کورونا وائرس سے بچائو کا سامان کوئٹہ پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سینئرڈاکٹروں نے کوئٹہ کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے جمع کی گئی رقم سے خریدا گیا سامان کوئٹہ پہنچ گیا جسےمختلف ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور دیگر طبعی عملے میں تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے بچائو کے حفاظتی کٹس اور ماسک کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے سینٹر ڈاکٹر پروفیسر شیرین خان کی سر براہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں ڈاکٹرظہورشاہ ، ڈاکٹرپروفیسر عائشہ صدیقہ اور ڈاکٹرظاہر خان مندوخیل شامل تھے کمیٹی نے کورونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے ایک فنڈ قائم کیا جس میںسول ہسپتال کوئٹہ ، بولان میڈیکل کمپلیکس اور فاطمہ جنا ح سینٹوریم ڈاکٹرز نے فنڈز میں 28لاکھ روپے جمع کئے اور کمیٹی کی رکن سینئر گائنالوجسٹ ڈاکٹر پروفیسر عائشہ صدیقہ اور ڈاکٹر صائمہ زبیر نے15لاکھ کے حفاظتی کٹس اور دیگر سامان اسلام آباد میں خریدا تھا جو گزشتہ روز کوئٹہ پہنچ گیا سامان میں کورونا وائرس سے بچاو کے کٹس، ماسکس اور سینیٹائزر وغیرہ شامل ہیں۔  
تازہ ترین