• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باسکٹ بال کے کئی عالمی مقابلے ایک سال کے لئے ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے کورونا وبائی امراض کےباعث مردوں کے اولمپک کوالیفائرز ، یوروپیئن چیمپئن شپ اور امریکن چیمپین شپ ایک سال کے لئے ملتوی کردی ہے۔اولمپک کوالیفائر ، جو رواں سال 2 سے 28جون تک ہونا تھے ، اب اگلے سال 22 جون سے 4 جولائی کے درمیان کھیلے جائیں گے ، جس کے لئے ابھی بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی منظوری باقی ہے جس نےاگلے سال29جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔عالمی فیڈریشن نےگلے سال جولائی، اگست میں ہونے اولمپکس گیمز کی وجہ سےمینز یورپی چیمپئن شپ (یورو باسکٹ) اور امریکاس چیمپین شپ آئندہ سال کے بجائے 2022میں یکم ستمبر تک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اولمپکس سے پہلے اگلے سال20سے27 جون تک خواتین کا ا نٹر نیشنل ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔ خواتین اولمپک باسکٹ بال کے لئے بیلجیم ، کینیڈا ، آسٹریلیا ، فرانس ، پورٹو ریکو ، نائیجیریا ، سربیا ، چین ، اسپین اور جنوبی کوریا ، میزبان جاپان اور عالمی چیمپئن امریکا رسائی حاصل کرچکے ہیں ، مردوں میں جاپان ،امریکا نائیجیریا ، ارجنٹائن ، ایران ، فرانس ، آسٹریلیا اور عالمی چیمپین اسپین نے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین