• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


شہری قائد میں آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

ڈائریکٹر موسمیات سردار سرفراز کے مطابق آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر موسمیات سردار سرفراز  کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلنا شروع ہو گئیں ہیں جبکہ جنوب مغرب سے ہوائیں 14 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ڈائریکٹر موسمیات سردار سرفراز کا مزید کہنا ہے کہ دو دن کی نسبت آج درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے جبکہ رواں ہفتے مزید کوئی ہیٹ ویو آنے کا امکان نہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں اتوار (گزشتہ روز) اپریل کا گرم ترین دن تھا اور درجہ حرارت 41؍ سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا تاہم آج (پیر ) سے سمندری ہوا چلنا شروع ہوجائے گی جس سے موسم بہتر ہوگا، مئی گرم ترین مہینہ ہوگا۔

دوسری جانب اتوار کو سب سے زیادہ گرمی تھر کے شہر مٹھی میں پڑی تھی جہاں درجہ حرارت 44؍ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین