• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے اموات میں مردوں کی تعداد عورتوں سے زیادہ کیوں؟

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں مردوں کی تعداد عورتوں کے مقابلے میں زیادہ کیوں ہے؟ اس حوالے سے ماہرین کی جانب سے مختلف نظریات پیش کیے جارہے ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں مردوں کی تعداد عورتوں کے مقابلے میں دگنی ہے۔

مغربی یورپ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں میں 79 فیصد مرد شامل ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر فلپ گولڈر کے مطابق ایک تھیوری کہتی ہے کہ چونکہ عورتوں میں دو ایکس کرومو سومز پائے جاتے ہیں جبکہ مردوں میں صرف ایک ہوتا ہے۔


اس لیے یہ عورتوں میں قوت مدافعت زیادہ مضبوط ہونے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے جو ان کی وائرس سے لڑنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے۔

ایک اور ممکنہ وجہ عورتوں اور مردوں کے درمیان عادتوں اور زندگی گزارنے کے انداز کا فرق بھی ہوسکتی ہے۔

جیسے عورتوں کے مقابلے میں مردوں میں سگریٹ نوشی کی عادت زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کو کینسر، دل اور پھیپڑوں کی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔

یہ بیماریاں وائرس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہیں، چین میں مردوں میں سگریٹ نوشی کی شرح پچاس فیصد اور عورتوں میں پانچ فیصد ہے۔

تازہ ترین