کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمااورسابق رکن قومی اسمبلی میر عبد الروف مینگل نے بی آرسی خضدار کی تشویشناک حالت،کرپشن اور طلبہ کے اخراج پر شدید تحفظات کا اظہار کر تے مطالبہ کیا ہےکہ بی آر سی کی انتظامیہ فوری طور پر اخراج شدہ طلباء کو بحال کریں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہہم جانتے ہیں کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بی آرسی خضدار کو تباہی سے دوچار کرکے بند کرنے کی کوشش ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ شرمناک امر ہے کہ قابل طلباء کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے ان کو حوالات میں بند کردیا جاتا ہے بی این پی کے رہنماء نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کیڈٹ کالج مستونگ کے پرنسپل کی سربراہی میں جو انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے اس کی سفارشات اور حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے انہوں نے کہا کہ بی این پی کسی صورت میں بھی اس تعلیمی ادارے کی بندش اور تباہی سے دوچار کرنے کی اجازت دے گی اور اگر ضرورت پڑی تو بی این پی بی آر سی خضدار کو بچانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائے گی۔