لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی وجہ سے احتیاطی تدابیر پر جہاں عمل کیا جا رہا ہے وہی بہت سے لوگ قرنطینہ میں بھی چلے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قرنطینہ کے دواران خود کو مصروف رکھنے کے لیے بہت سے لوگ مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں لیکن سوشل میڈیا پر اس انوکھے انداز میں خود کو مصروف رکھنے کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ ہولی وڈ ایکشن فلموں کے لیجنڈ بروس ولس نے قرنطینہ میں انوکھی مصروفیات اپنائی اور ہیئر ڈریسر بن گئے۔اداکار بروس ولس نےقرنطینہ میں اپنی ہی بیٹی کا سر مونڈھ دیا۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بروس ولس اپنی بیٹی کا سر مونڈھ رہے ہیں اور اس کام میں ان کی دوسری بیٹی اپنے باپ کی مدد کر رہی ہے۔یاد رہے کہ بروس ولس ایک امریکن اداکار پروڈیوسر اور گلوکار ہیں ان کی پیدائش 19مارچ 1955ء میں ہوئی تھی۔بروس ولسن ایک باصلاحیت اور سینئر اداکار ہیں،انہوں نے اپنے شوبز کیرئیر کے دوران بے شمار کامیاب فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کی اور اپنے چاہنے والوں کے دل جیتے۔ ”دی فرسٹ ڈیڈلی سن، بلائینڈ ڈیٹ، سن سیٹ، ڈائی ہارڈ، ان کنٹری، ڈائی ہارڈ 2“ وغیرہ جیسی مشہور فلموں کا کریڈٹ بروس ولس سے سر جاتا ہے۔واضح رہے کہ ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو کے قرنطینہ میں اپنی بیٹی کا سر مونڈھنے کی ویڈیو پوری دنیا میں بہت مقبول ہوگئی ہے۔