• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن زار کا ٹیوب ویل ٹھیک نہ ہو سکا، ٹینکر مافیا کی چاندی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) لاک ڈاؤن کے دوران واسا حکام کی غفلت کے باعث چمن زار کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ موتی محل کے عقب میں واقع ٹیوب ویل کی موٹر خرابی کو ایک ہفتہ ہونے کو ہے۔ متعلقہ حکام ہر روز نیا بہانہ تراش کر شہریوں کو بیوقوف بناتے ہیں۔ ایم ڈی واسا کے علم میں ہونے کے باوجود ٹیوب ویل کو فعال نہ کرنا سوالیہ نشان ہے۔ تیکنیکی خرابی کو آڑ بنا کر واسا وپرائیویٹ ٹینکر مافیا کی چاندی ہو گئی ہے ، اس وقت میں جبکہ بیشتر شہری روزگار سے محروم ہیں اور متعددنجی اداروں میں تنخواہوں کا معاملہ بھی زیر التوا ہے، ہر دوسرے روز سیکڑوں روپے واٹرٹینکرز پر لٹانا انتہائی مشکل ہے۔ مقامی والوو مین کے مطابق مبینہ طور پرایک ٹیوب ویل میں جزوی خرابی کسی قدر دور کر لی گئی ہے، مگر وہ محدودحد تک آبادی کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ شہریوں نے حکام کو ہنگامی بنیادوں پر دلچسپی لے کر مسئلہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین