• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ :قتل کیس کا ملزم صلح ہو جانے پر بری

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )لاہور ہائی کورٹ نے گاؤں نوکھر نو کے قتل کیس کے ملزم افتخار احمد کو سیشن کورٹ سے دی جانیوالی سزائے موت کے حکم کو فریقین کے درمیان صلح ہو جانے پر کالعدم قرار دیدیا ہے اور اسے بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، افتخار احمد پر نوجوان امتیاز احمد کو قتل کرنے کا الزام تھا، دریں اثناء لاہور ہائی کورٹ نے تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ خالد روڈ میں 21سالہ نوجوان نعمان عزیز کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم مخدوم حسین عرف دوما کشمیری کی سزائے موت کے حکم کو عمر قید میں تبدیل کردیا ہے جبکہ اس کیس میں ملوث اس کے دونوں بھائیوں کو دی جانیوالی عمر قید کی سزائیں برقرار رکھی ہیں ان مجرمان نے دو کلو میٹر دور سے ان کے گھر کے باہر آنے والے نوجوان نعمان عزیز کو قتل کردیا تھا ۔
تازہ ترین