جرانوالہ(نمائندہ جنگ)سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں بے ہنگم ٹریفک نے شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین،بچوں اور دکانداروں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔ٹریفک وارڈنز ڈیوٹیوں سے غائب رہتے ہیں اور اس پر ستم یہ ہے کہ سی ٹی او ٹریفک کو تحریری طور پر شکایات کے باوجود ٹریفک کے معمولات جوں کے توں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انجمن تاجراں سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ امن گروپ کے ہنگامی اجلاس میں قراداد کے ذریعے کیا گیا۔اس موقع پر انجمن کے سرپرست ملک عبدالخالق اور صدر رانا عمر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک افسران کی عدم دلچسپی کے باعث شہر بھر میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے ۔اجلاس کے اختتام پر انجمن کے عہدیداروں نے ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی تاہم ادھر ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق اگر کسی بھی علاقہ میں ٹریفک جام ہو یا وارڈنز ڈیوٹی سے غائب ہو تو اطلاع ملنے پر متعلقہ ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔