وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھکر کا دورہ کیا اور کھیتوں میں ٹڈی دل حملے کا جائزہ لیا، عثمان بزدار نے ٹڈی دل کے حملے کا جائزہ لینے کے لیے ہیلی کاپٹر کھیت میں لینڈ کرایا۔
عثمان بزدار نے بھکر میں ٹڈی دل کے حملے سے بچاؤ سے متعلق حفاظتی تدابیر اور اقدامات کا جا ئزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ضلع بھکر میں 20 ہزار ایکڑ اراضی ٹڈی دل کے حملے کی زد میں آئی، جبکہ 17 ہزار ایکڑ اراضی پر اسپرے اور حفاظتی اقدامات کر کے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ٹڈی دل کے مکمل خاتمے کے لئے بڑی گاڑی سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کیاجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مقامی لوگوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
عثمان بزدار نے ڈھنگانہ میں دیہی مرکز صحت کے قیام کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کے لئے ڈاکٹر بھی تعینات کیے جائیں گے، جبکہ علاقے میں بجلی کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔