• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرنطینہ میں بھی لوگوں کا شیطان بند نہیں ہوا، زارا نور عباس

کراچی(مانیٹرنگ ڈسک) پاکستان کی نامور اداکارہ زارا نور عباس سوشل میڈیا صارفین کی بے جا تنقید پر سیخ پا ہوگئیں۔

 انہوں نے ادکار شہروز سبزواری کی پوسٹ پر صدف کنول کے کمنٹ کو موضوع بنا کر قیاس آرائیاں کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکار شہروز سبزواری نے اپنی والدہ صفینہ بہروز کی سالگرہ پر ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹا شیئر کی تھی جس پر پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ماڈل صدف کنول نے "ماما" لکھ کر کمنٹ کیا۔

 لوگوں نے صدف کی جانب سے شہروز کی والدہ کو ماما کہنے کا کچھ اور ہی مطلب لے لیا اور شہروز اور صدف کے درمیان تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع کردیں جس پر صدف نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کردیا تاہم اداکارہ زارانور عباس نے سوشل میڈیا صارفین کی اس حرکت پر شدید ناپسندیدگی کااظہارکیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے زارا نور عباس نے لکھا کہ " ایک شخص نے دوسرے شخص کی والدہ کو "ماما" کہا تو یہ ایک قومی خبر بن گئی۔

 یہ جان کر حیران ہوں کہ ہم لوگوں نے خود کو تو قرنطینہ میں ڈال لیا ہے لیکن اپنے اندر کے شیطان کو بند نہیں کیا، اگر کوئی اب بھی اس خبر کو رواں ماہ کی سب سے بڑی خبر سمجھتا ہے تو وہ یقین کرلے کہ اس نے اپنے تین ماہ برباد ہی کیے ہیں۔

 انہوں نے لاک دا گوسپ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ اداکار شہروز اپنی اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کااعلان کرچکے ہیں جبکہ کچھ روز قبل ان کے اور صدف کنول کے درمیان تعلقات کے حوالے سے افواہیں اٹھی تھیں جن کی شہروز نے سختی سے تردید کی تھی۔

تازہ ترین